30 اگست، 2026، 10:37 PM

ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ پر دباؤ مزید بڑھا دیا، رائٹرز

ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ پر دباؤ مزید بڑھا دیا، رائٹرز

خبر رساں ادارے رائٹرز نے تہران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت کو چھ ماہ گزرنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ پر دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چھ ماہ قبل ایران کے خلاف امریکی جنگ (تہران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت) شروع ہونے کے بعد سے کورٹنی سینڈرز (Courtney Sanders) امریکی فوجیوں کے خاندانوں کی مدد کر رہی ہیں، تاکہ وہ اپنے پیاروں کی غیر موجودگی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا کر سکیں۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بچوں کو اسکول پہنچانے یا وہاں سے واپس لانے کا انتظام، آمدنی میں ہونے والے نقصان کی تلافی اور اپنے عزیزوں سے دوری کے باعث پیدا ہونے والی مستقل بے چینی، ان خاندانوں کو درپیش اہم مسائل میں شامل ہیں۔

سینڈرز کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انسان مسلسل اضطراب اور تشویش کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے۔

وہ امریکہ میں فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کی سب سے بڑی غیر منافع بخش معاون تنظیم ’’بلیو اسٹار فیملیز‘‘ (Blue Star Families) کی شکاگو ریجن کی سربراہ ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران امریکی فوجی بیرون ملک مختلف علاقوں، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں تعینات رہے ہیں۔ امریکہ نے اس پورے خطے میں 50 ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں، جبکہ جنگی کاروائیوں میں معاونت کے لیے ہزاروں مزید میرینز اور بحری اہلکار بھی بھیجے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران امریکہ کے 18 فوجی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سینڈرز کے مطابق، اس جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کے خاندانوں نے، جو وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں، مسلسل سفارتی رابطوں اور بے نتیجہ امن مذاکرات کے اتار چڑھاؤ سے گزرتے رہے ہیں، شدید جذباتی نشیب و فراز کا سامنا کیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ جس لمحے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ اب آپ سکون کا سانس لے سکتے ہیں، عین اسی وقت ایران کی جانب سے ایک بار پھر اچانک اور شدید دھچکا آپ کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔

یہ دباؤ امریکی فوجیوں کی بیویوں، بچوں اور والدین کے لیے کوئی نئی بات نہیں، تاہم ان فوجیوں کے اہلِ خانہ نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا اچانک آغاز اور اس کی غیر یقینی صورتِ حال نے ان کے ذہنی اور جذباتی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجیوں کے بعض خاندان مالی مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔

News ID 1941009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha